پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے امکانات بہت کمی آئی ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد (بزنس ڈیسک): وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بیان جاری کیا ہے کہ عالمی اقتصادی جریدے نے بھی پاکستان کے کم دیوالیہ ہونے کے امکانات پر حامی بھر ی ہے۔

بین الاقومی اقتصادی جریدے بلوم برگ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے امکانات صرف 10 فیصد ہیں۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر کہا ہےکہ اگلےایک سال میں دیوالیہ کےامکانات کو کم ترین سطح پر رکھا گیا ہے پاکستان اپنے تمام مالیاتی وعدوں کی پاسداری کر ئے گا ۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چند سیاسی رہنماؤں نے ملک کے دیوالیہ ہونے کے امکانات کو93 فیصد تک پیش کیا جو کہ غلط ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں