گندم کی قیمت میں ریکارڈ اصافہ

ایچ پی ٹائمز (بزنس ڈیسک) : اوپن مارکیٹ پنجاب میں گندم کی قیمتیں آسمان سے باتیں‌کر نے لگیں 4100روپے فی من تک پہنچنے سے ریکارڈ بن گیا۔

پنجاب میں محکمہ خوراک نے سرکاری آٹا کی سپلائی کو ڈیمانڈ کے مطابق متوازن رکھنے اور گندم کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے گزشتہ روز فلورملز کے یومیہ گندم کوٹہ میں2400 ٹن اضافہ کردیا ہے۔

فلورملز کو آج سے یومیہ18600ٹن کی بجائے21ہزار ٹن گندم فراہم کر نے کا حکم جاری کر دیا ہیے جس میں آٹا کی سپلائی میں96ہزار تھیلوں کا اضافہ ہوگا۔ پنجاب حکومت کو وفاق کی طرف سے امپورٹڈ گندم محکمہ خوراک کے گوداموں میں پہنچنا شروع ہو گئی۔

کراچی بندرگاہ پہنچنے والے پہلے جہازمیں گندم کی تعداد 64ہزار ٹن میں سے 32 ہزار ٹن پنجاب میں آچکی ہے اور 64 ہزار ٹن گندم لیکر روس سے آنے والا دوسرا جہاز بھی بندرگاہ پر آگیا ہے۔

لاہورمیں نجی گندم کی قیمت4ہزار روپے
راولپنڈی اسلام آباد میں4100 روپے
یہ پاکستان کی تاریخ میں نجی گندم کی قیمت کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں