پولٹری فیڈًٰ میں‌کمی، مرغیوں وانڈوں کی سپلائی بند ہوجانے کا خطرہ

ایچ پی (بزنس ڈیسک): پولٹری مالکان نے فیڈ کمی کی وجہ سے پاکستان بھر میں ایک ماہ کے اندر مرغیوں اور انڈوں کی سپلائی بند ہونے کا عند یہ دے دیا ہے۔

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین چوہدری اشرف اوردیگر شرکاء نے گزشتہ روز پریس کلب کراچی میں ہنگامی نیوز کانفرنس کہ جس میں کراچی پورٹ پر رکے ہوئے سویابین کنٹینرز کی کلیئرنس نہ ہونے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

ان کا مزید کہنا ہےکہ سویابین اور کنولا پولٹری فیڈ کا ایک اہم جزو ہے،اس وقت پورٹ پر 6 لاکھ ٹن سے زائد سویابین کی موجودگی ہے مگرجو کلیئر نہیں کی جارہی جبکہ اس کی درآمد کے سلسلے میں درآمدکنندگان کو 44کروڑ ڈالر سے زائد کی ادائیگیاں بھی کردی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں