ڈاکٹر عثمان نے پاکستان کا نام روشن کر دیا

ڈاکٹر عثمان نے پاکستان کا نام روشن کر دیا

ڈاکٹر عثمان نے پاکستان کا نام روشن کر دیا
ڈاکٹر عثمان نے پاکستان کا نام روشن کر دیا

جہلم تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد عثمان چینی شہر چانگشا کی یونیورسٹی میں شعبے طب میں پڑھتے ہیں اوراس مشکل وقت میں چینی ڈاکٹرز کے ساتھ مل کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے کام کر رہے ہیں ان کے اس عمل پر چینی حکام نے ڈاکٹر عثمان کی خدمات کو سراہاتے ہوئے ان کو ہیرو قرار دیا۔

ڈاکٹر عثمان نے پاکستان کا نام روشن کر دیا

ڈاکٹر محمد عثمان نے کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد ووہان جاکروہاں لوگوں کی خدمت کرنے کو بہتر سمجھا۔اس حوالے سے ڈاکٹر عثمان نے ایک ویڈیو بیان بھی جار کیا تھاا س ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ ’اس وبا کے دوران

میں نے رضاکارانہ طور پر چینی حکومت کے ساتھ اپنی خدمات پیش کیں تاکہ میں پاکستان کے بہترین دوست ملک کی خدمت کر کے پاکستان کی طرف سے دوستی کا حق نبھا سکوں۔ان کامزید کہنا تھا کہ میں آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ چینی حکومت اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ اس بُری بیماری سے لڑ رہی ہیں۔
ڈاکٹر عثمان نے پاکستانی لوگوں سے دُعا کی درخواست کی ہے تاکہ یہ وباء جلد از جلد ختم ہوجائے۔ ان کا کہنا ہے کہ چین ان کا دوسرا گھر ہے اور اس مشکل وقت میں اپنے گھر والوں کو کیسے تنہا چھوڑ سکتے ہیں۔

پاکستان میں چینی سفارت خانے نے بھی اپنی ٹویٹ کے ذریعے ڈاکٹر عثمان کے خدمات کی تعریفکی ہے۔اس ٹوئٹ میں چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر محمد عثمان کے کورونا وائرس سے لڑنے کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے سچ میں پاکستا نی ہونے کے ناطے اپنا حق نبھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں