ای سگریٹ آپ کو دانتوں سے محروم کر سکتی ہے

ایک حالیہ ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ برقی سگریٹ، جس کو ویپ کے نام سے بھی جانا جا تا ہے ، دانتوں کو خراب کر سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ ای سگریٹ دانتوں میں سوراخ پیدا کر نے کا بھی سبب بنتی ہے جس کے فوری طور پر علاج نہ ہونے سے دانت ضائع بھی ہوسکتے ہیں۔

امریکی کے شہر بوسٹن میں قائم ٹفٹس یونیورسٹی اسکول آف ڈینٹل میڈیسن کی ایک اسسٹنٹ پروفیسر اور ریسرچ کی ہیڈ مصنفہ ڈاکٹر کرِینا اِروسا کا کہنا تھا کہ اگر آپ ویپنگ کرتے ہیں تو آپ تیار ہو جائے اس کے اثرات آپ کے منہ کی صحت کو خراب کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر کرِینا اِروسا کا کہنا ہے کہ اگر آپ ویپنگ کے شوقین ہیں تواس بات کا آپ کے دندان ساز کوعلم ہو کیوں کہ اس کے بعد ہی آپ کا علاج ایک عام مریض سے زیادہ جارحانہ انداز میں کریں گے۔

امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے سروے کے مطابق امریکا میں 91 لاکھ بڑے اور 20 لاکھ نوجوان ویپنگ کا استعمال کرتے ہیں۔

2019 سے 2022 کے درمیان علاج کرنے والے 13 ہزار سے زائد مریضوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا تو یہ تمام مریض 17 سال یا اس سے بڑی
عمر کے قر یب تھے۔

اس تحقیق سے ایک اور بات سامنے آئی کہ جو لوگ ویپنگ کرتے تھے ان میں 79 فی صد افراد کے دانتوں میں کیڑا لگنے خطرات موجود تھے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں