بادام باقاعدگی سے کھائیں اور وزن کم کیجئے

آسٹریلیا: اگرچہ وزن کم کرنا ایک مشکل ترین عمل ہوتا ہے لیکن اسے بھوک کم کرکے ضرور قابو کیا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں ایک مطالعہ کیا گیا ہے جس میں بادام فوائد سامے آئے ہیں۔

یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کے مطابق بادام کی 30 سے 50 گرام مقدار کھانے سے کلوجول حراروں کی اشتہا کم ہوجاتی ہے جو ہم جنک فوڈ اورمضرکھانوں سے پوری کرتے ہیں۔ مگر بادام چونکہ کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور ہوتے ہیں، لیکن ان میں توانائی بھری ہوتی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق تیزی سے وزن بڑھنے کے شکار افراد دوسرے لوگوں‌کی نسبت مؤثر طریقے سے وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو وہ بادام آزمائیں جو بھوک دباتی ہے اور ان ہارمون کو کنٹرول کر تے ہیں‌جو بھوک کی شدت کو بڑھاتے ہیں۔ ویسے تو پستے، اخروٹ اور دیگر بھی کی بھی یہ خاصیت ہےمگربادام کی افادیت سب سے بڑھ کر ہے۔ بادام کھانے سے آپ روزانہ 300 کلوجول کے برابر کھانا کم کرسکتے ہیں اور اس کا اثرصحت پر ہوتا ہے۔

بادام پروٹین، فائبر، غیرسیرشدہ چکنائیاں اور دیگر اہم اجزا کا مر کب ہے ہے جو بھوک کی کمی میں‌ مدد دیتے ہیں اور یوں کھانے والا جلد ہی مطمئین اور اگر بادام خوری کے ساتھ ساتھ ورزش اختیار کی جائے تو یہ سونے پر سُہاگے والی بات ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں