Breast caner

ورزش چھاتی کے سرطان سے بچ جانے والوں میں موت کے خطرات کم کردیتی ہے

کیلفورنیا: ایک نئی ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کم مقدار میں‌ مگر مسلسل کی جانے والی ورزش چھاتی کے سرطان سے بچ جانے والوں میں موت کے خطرات کو 60 فی صد تک کم کرسکتی ہے۔
کیلیفورنیا میں سائنس دانوں نے ایک تحقیق میں ان خواتین جو مخصوص ایام کے دور سے گزر چکی ہوں کا معائنہ کیا جو چھاتی کے سرطان سے بچ گئیں تھیں۔ ان خواتین میں بیماری کی ابتدائی تشخیص کم از کم دو سال قبل ہوئی تھی۔
انٹر ویو کے سوالنامے میں ایک ہفتے میں کم از کم 15 منٹ کی ورزش کے دورانیے کو دیکھا گیا۔ جن کی اوسط عمر 71 برس تھی، کو ان کی ورزش کی مقدار کی بنیاد پر تین گروپس میں تقسیم کیا گیا جن کا نام فعال، متعدل فعال یا ناکافی فعال رکھا گیا.
وہ لوگ جو مسلسل سات دن 15 منٹ سے کم ورزش کی ان کو نا کافی فعال سمجھا گیا.
ڈاکٹرز اب علاج کے معاملات میں ورزش کو شامل کرنے پر کافی زور دے رہے ہیں کیوں کہ اس کے نتائج کے مطابق معتدل مقدار میں سرگرمی بھی بقا کو طول دینے میں اہم ثابت ہو سکتی ہے.
چھاتی کا سرطان دنیا میں سرطان کی سب سے عام اور خطرناک قسم ہے۔ امریکا میں ہر سال 2 لاکھ 70 کیسز کی تشخیص ہوتی ہے جبکہ برطانیہ میں 55 ہزار سے زائد نئے کیسز منظرِعام پر آتے ہیں .

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں