کینسر کو ہرانے میں آلو، ٹماٹراوربینگن مددگار ثابت ہوسکتے ہیں

ایچ پی ٹائمز(ہیلتھ ڈیسک) طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ آلو، ٹماٹر اور بینگن میں کینسر کو ہرانے میں مدد کر تے ہیں۔

صحت کے محققین کے مطابق ریسرچ سسے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گلائکوالکالائڈز (جو قدرتی طور پر مرچوں میں موجود ہوتے ہیں) اپنے اندرکینسر سے لڑ نے کی خصوصیات رکھتے ہیں۔

ان سبزیوں میں موجود یہ فعال مرکبات مریضوں کو کینسر کے نقصانات سے بچا سکتے ہیں‌۔

کینسر زدہ خلیوں کو ختم کرنے کے لئے کامیاب طریقہ یعنی کیموتھیراپی بال گرنے، متلی اور تھکن جیسے نقصانات میں مبتلا کر تی ہےاوراس کے استعمال سے کینسرزدہ خلیوں کے ساتھ صحت مند خلیوں کو تباہ کر دیتی ہے ۔

سولیناسیز خاندان کے پودوں میں ، جس میں آلو، ٹماٹر اور بینگن شامل ہیں، میں وافر مقدار میں موجود گلائکوالکالائڈز(جن میں سولینائن، چیکونائن، سولیسونائن، سولیمرجائن اور ٹومیٹائن کیمیا کافی مقدار میں‌موجود ہیں) کا جائزہ لیا۔

فرنٹیئر اِن فارماکولوجی میں شائع کی جانے والی ریسرچ سولینائن میں کینسر کا سبب بنے والے کیمیا کو روکنے کی بڑی مقدار میں صلاحیت موجود ہے.

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں