سوائن فلو کی روس میں واپسی، ڈبلیو ایچ او نےخبردار کردیا

ایچ پی ٹائمز (ہیلتھ ڈیسک) : 12000 افراد کو پوری دنیا میں اپنا شکار بنانے والا وائرس دوبارہ آیا گیا ہے جو ملک کے طول وعرض میں موجود ہے۔

یہ سوائن فلو وائرس ہے جوایچ ون این ون کے نام سے سامنے آیا ہے جو نومبر کے اختتام پر ہی اپنے رنگ دیکھنا شروع ہوگیا تھا۔ دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے تحت عالمی ادارہ برائے صحت نے یورپ اور اس کے اطراف کے ممالک میں تہرے وائرس کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے اس کے مزید حملوں سے بھی خبردار کیا تھا۔

امریکا کے سینٹرفارڈیزیزکنٹرول کے مطابق پوری دنیا میں سوائن فلو کے چھ کروڑ سے زائد کیس ہوئے تھے جو کہ اپریل 2009 سے 10 اپریل 2010 کے درمیان سامنے آئے تھے اوران میں سے پونے تین لاکھ افراد ہسپتال کی زینت بنے اورجبکہ 12496 افراد اس وائرس کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے ۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں