یہ روز مرہ میں‌استعمال ہونے والے وٹامن ہڈیوں کے فریکچر کو روک سکتا ہے

ایچ پی ٹائمز (ہیلتھ ڈیسک) : بڑھاپے میں فریکچر کا خدشہ بہت زیادہ ہوتا ہے مگر یہ ہرے پتے والی سبزیاں‌ جن میں‌ بکثرت پایا جانے والا وٹامن ہڈیوں کو مضبوط بنا کر فریکچر سے بچاتا ہے۔

وٹامن کے ون کو فائلوقوئنائن بھی کہتے ہیں جو بروکولی (شاخ گوبھی)، سبز لوبیا، کیل، چولائی اور پالک جیسی سبز سبزیوں میں‌پایا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ کیوی، ناشپتی اور خشک آلوچہ میں بھی کثر ت سے پایا جاتا ہے جوکہ خون کو گاڑھا ہونے سے روکتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ہڈیوں کو مضبوط بھی بناتا ہے۔

ایک ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کم از کم 1400 کے قر یب خواتین میں ہڈیوں کا فریکچراوروٹامن کے ون کے گہر ے تعلق کو دیکھا جا سکتا ہے۔ بڑ ھتی عمر کے ساتھ ہی ہڈیاں ٹوٹنے سے زندگی متاثر ہوتی ہے۔ اس کا سب سے زیادہ اثر کولہے کی ہڈی پر ہوتا ہے جس کے ٹوٹنے سے معذوری، محتاجی کا شکارہو جا تا ہے ۔

ایڈٹھ کووان یونیورسٹی میں ماہرین غذائیات اور صحت نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر 1400 سے زائد خواتین کا مسلسل مطالعہ کیا ہے۔اور اس مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہیں‌کہ اگرعمررسیدہ خواتین روز کی بنیاد پر 100 مائیکروگرام وٹامن کے ون سپلیمںٹ کا استعمال کر یں‌ کیونکہ وہ 125 گرام ہرے پتوں والی سبزیوں کے برابر ہوتا ہے۔ اس طرح ان میں فریکچر ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے. اسی لیے آسٹریلیاء کے ماہرین نے بھی بوڑھی خواتین کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ روزانہ کم سے کم 100 مائیکروگرام وٹامن کے ون ضرور کھائیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں