ایچ پی ٹائمز (انٹرنیشنل ڈیسک) :بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی 99 سال کی عمر میں اس دُنیا سے رُخصت ہوگئیں۔
میڈیا کے مطابق نریندر مودی کی 99 سالہ والدہ بھارت کے شہراحمد آباد اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔
بھارتی وزیراعظم نے ٹوئٹر پر اپنی والدہ کوخراج تحسین پیش کیا۔ اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ماں کی ایک بات ہمیشہ یاد رکھوںگا کہ ذہانت سے کام لو اوراپنی زندگی پاکیزگی کے ساتھ گزارو۔
نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی گاندھی نگر کے قریب رہائش پذیر تھیں۔