چینی فوج کی زد میں بھارتی فوجی پسپا ہوگئے؛ متعدد زخمی

ایچ پی ٹائمز (بین الاقوامی ڈیسک): ریاست اروناچل میں ایل اے سی کی حدود میں چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بھارت کی فوج کے متعدد اہلکار زخمی ہوکر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئے۔

بین الا قوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست اروناچل میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول پھر سے جنگ کا میدان بن گیا۔ گذشتہ برس 15 جون کو ہونے والی جھڑپ میں 15 بھارتی فوج جان بحق ہوئے تھے۔

دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے جاری رہنے والی جھڑپ بھی مبینہ طور پر ایل اے سی کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہوئی اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر الزام عائد کیے ۔ دونوں جانب سے چند اہلکارزخمی بھی ہوئے۔

توانگ سیکٹر میں ہونے والی مڈبھیڑ کے بعد افسران کی مداخلت کے دونوں ممالک کے فوجی اہلکاروں میں جھڑپ ختم ہوگئی۔ دونوں ممالک کی فوجوں کے کمانڈرز نے مشترکہ فلیگ مارچ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں