آج انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

انسانی حقوق کا عالمی دن پاکستان سمیت پوری دنیا میں آج منایا جا رہا ہے۔

انسانی حقوق کا عالمی دن آج 10 دسمبرکو پاکستان سمیت دنیا پورے جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے ،آج یعنی 10 دسمبر کو یونیورسل ڈیکلریشن آن ہیومن رائٹس (UDHR) کو عملی جامہ پہنایا گیا تھا لیکن 74 سال کے بعد بھی کروڑوں افراد اپنے جائز حقوق محروم ہیں جس میں مقبوضہ کشمیرکا نام سرفہرست ہے جو بھارتی ظلم کی جیتی جاگتی تصویر ہے ۔

بھارت میں ہر مذہب کی مذہبی آزادی کا گلا ہندو انتہاپسند حکمرانوں‌ کے ہاتھوں کئی برسوں سے گھونٹا جارہا ہے اور 2019 میں بھارتی پارلیمنٹ نے متنازع سٹیزن ترمیمی ایکٹ پاس کیا جس میں‌ بھارت میں مقیم مسلمان مہاجرین سے بھارت کی شہریت چھین کر انہیں بے دخل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں