Pakistan still has an important and valued ally in the region, the US

پاکستان اب بھی خطے میں ایک اہم اور قابل قدر اتحادی ہے، امریکا

واشنگٹن: یوایس اےکے محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اب بھی خطے میں ہمارا ایک اہم ترین اور قابل قدر اتحادی ملک اور رہے گا

جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کی بہتری کی وضاحت کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت ایک عالمی شراکت دارہے جب کہ پاکستان ایک حساس خطے میں ہمارا قابل قدر اتحادی ملک ہے ہم اس بات کو مانتے ہیں ۔
امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان نے بھارت کے ساتھ تعلقات پر بات کر تے ہو ئے کہا‌کہ امریکی پالیسیوں اور مشترکہ ترجیحات کے اعتبار سے ہندستان عالمی سطح پر امریکا کا ایک بہترشراکت دار ثابت ہوتا ہے۔
پاکستان کے ساتھ تعلقات کے بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے دیرینہ تعاون کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس نے ہمیشہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے بہترین دوست سمجھا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار نے پاکستان میں داخلی سیاسی تبدیلیاں امریکا کے ساتھ تعلقات پر اثر انداز ہوسکتی ہیں کے تاثر کو رد کیا اور کہا کہ داخلی سیاسی تبدیلیوں سے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات میں تبدیلی نہیں آئے گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی سے نمٹنے اور افغانستان کو مستحکم کرنے میں ایک اہم ریاست سمجھا جاتا ہے۔
پاکستان کے ساتھ تجارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے محکمہ خارجہ کے اہلکارنے کہا کہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑے ذرائع میں سےایک امریکا رہا ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی کا کردار بھی ادا کیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، صحت، موسمیاتی بحران سے نمٹنے وسیع مسائل پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
واضع رہے کہ ہڈسن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ میں جنوبی ایشیائی امور کے 10 امریکی اسکالرز نے نوٹ کیا کہ گزشتہ دہائی کے دوران امریکا اور پاکستان کے تعلقات بدلیں ہیں۔
امریکی تجزیہ کاروں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں اشرافیہ اور مقبول بیانیہ کی سطح پر بھارت و امریکا کے بارے میں رویے بتدریج بدلیں گے اور مزید یہ کہ امریکا اور پاکستان دونوں میں رائے عامہ دو طرفہ تعلقات میں رکاوٹ کا کام کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں