سینئر سیاست دان انور ابراہیم ملائیشیا کے نئے وزیراعظم بن گئے

کوالالمپور: حزب اختلاف کے رہنما اورسینئر سیاستدان انور ابراہیم ملائیشیا کے نئے وزیراعظم مقرر۔

کنگ آف ملائیشیا کی جانب سے جاری کیا گیا ہے کہ شاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کی جانب سے انور ابراہیم کو ملائیشیا کا نیا وزیراعظم مقررکر نے کا باقاعدہ اعلان کر تے ہیں۔

انورابراہیم کی پارٹی اور ان کی اتحادی جماعتوں نے حالیہ انتخابات میں 82 سیٹیں جیتی اور وہ دیگر چھوٹی پارٹیوں کی حمایت سے وزیر اعظم کی نشت حاصل کر نے میں فتح قرار پائے.
90 کی دہائی میں انور ابراہیم سابق وزیراعظم مہاتیرمحمد کے ڈپٹی وزیراعظم بنے۔ انہیں کرپشن اور دیگر الزامات پر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
ملائیشیا کی تاریخ میں عام انتخابات میں سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 53 سالوں میں پہلی بار شکست سے دوچار ہوئے ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں