الیکشن کمیشن کیخلاف ایم کیو ایم پاکستان نے چیف جسٹس کو خط لکھ ڈالا

کراچی: کنوینئرمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے آئین ترمیم اور آرٹیکل کی خلاف ورزی پر چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل جاری کردی۔

ایچ پی ٹائمز کے مطابق ایم کیو ایم کے وکیل طارق منصور ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔

خط کا متن ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے اس ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے غیر آئینی اقدامات پر آئین کے حقوق کی خلاف ورزی پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں