صدر مملکت عارف علوی کی طرف سےسربند پولیس اسٹیشن پشاور پر دہشتگرد حملے کی مذمت

اسلام آباد:صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سربند پولیس اسٹیشن پشاور پر دہشتگرد حملے کی بھر پورمذمت کی ہے۔

صدر نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم شہداء‌کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل اور جڑ سے خاتمے لے لئےدہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں‌ گے، پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں‌کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں