سندھ میں 17 سے 21 گریڈ کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کر دیا گیا

کراچی: سندھ میں سرکاریہ ملازموں کا اسٹرکچر تبدیل کر دیا گیا 17 سے 21 گریڈ کے 1486 عہدوں کو اپ گریڈ کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا کہ سندھ کے سروسز جنرل ایڈمنسٹریشں اینڈ کوآرڈینشن ڈپارٹمنٹ میں 17 سے 21 گریڈ تک پوسٹیں بڑھائی جائیں گی، اس نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 21 گریڈ کی 25 پوسٹیں ہوں گی۔

نئے نوٹیفیکشن کے مبابق چیئرمین پلاینگ اینڈ ڈیولپمنٹ 21 سے 22 گریڈ کے گریڈ کے عہدے پر فائز ہوگا سینئر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین اینٹی کرپشن، چیئرمین چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم، تمام ڈویڑن کے کمشنر، چیئرمین پراونشل اتھارٹی گورنر سندھ وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹریز، سیکریٹری صوبائی محتسب ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری 21 گریڈ کے مقرر جبکہ انوائرمنٹ اور متبادل انرجی، وائلڈ لائف، فاریسٹ، کچی آبادی اسپیشل ڈیولپمنٹ، اسکول ایجوکیشن اور لٹریسی، صحت، اور محکمہ فنانس کے سیکریٹری 21 گریڈ کے ہوں گے۔

ایس اے ایف کا اے ڈی، ممبر لینڈ یوٹلائیزیشن، بورڈ آف ریونیو بھی 21 گریڈ کے ہونگے اور 21 گریڈ کے 25 عہدے جبکہ 20 گریڈ کے 68 عہدوں کا اعلان بھی کیا گیا جس میں سیکریٹری سروسز، سیکریٹری جی اے، سیکریٹری قانون اور پارلمانی معاملہ، سیکریٹری ہیومن رائٹس، ہوم ڈپارٹمنٹ، ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن، خوراک، سیکریٹری لیبر 20 گریڈ کے ہوں گے۔

19 گریڈ کی 83 عہدے ہونگے جس میں مختلف محکموں کے ڈی جی، ڈاریکٹر، ممبر، چیئرمین میونسپل کمشنر اور ایڈیشنل سیکریٹریز 19 گریڈ ، محکمہ ریونیو کے 29 اضلاع میں 19 گریڈ کے ڈپٹی کمشنر تعینات ہونگے جبکہ نان ریونیو فلڈ میں مختلف محکموں کے ملا کر 277 افسران 19 گریڈ میں ہونگے 18 گریڈ کی مجموعی تعداد 341 عہدے ہونگے 17 گریڈ کے لیے ریونیو اور نان ریونیو کے 240 افسر عہدوں پر فائز ہو نگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں