کراچی میں مقابلوں کے بعد 2 ملزمان شد ید زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: یوسف پلازہ اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے مبینہ مقابلوں کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا اور اسلحہ اور چوری شدہ کار برآمد کروا لی۔

تفصیلات کے مطابق یوسف پلازہ میں‌ہونے والے مقابلے میں زخمی ملزم کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ او

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 25 سالہ شکور ہوئی ، گرفتاری کے دوران ملزم سے ایک تیس بور پستول بمعہ ایمونیشن، نقدی اور موبائل فون برآمد ہوا ،اور ایک ساتھی موقع سے رات کی تاریکی میں فرار ہوگیا۔

گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم، چوری اور ڈکیتی اور سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے، علاج و معالجے کے بعد تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں