لاہور: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے بیا ن جاری کیا ہے کہ جب سے سیاست میں قدم رکھا ہے تب سے جان کو خطرہ ہے اور اب مرنے کے خوف سے ڈر نہیںلگتا.
انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج ہمارا آئینی حق ہے کیونکہ چوروں کا ٹولہ ہم پر مسلط ہے، ملک میں ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانا ہمارا حق ہے ۔
یہ بھی پڑ ھیں: 26 نومبرحکومت کا آخر ی دن ہو گا (بیرسٹر سیف)
عمران خان نے کہا کہ راولپنڈی اپنی قوم کیلیے جارہا ہوں اور اس کا مقصد ظالم سیاستدانوں کو بتا نا ہے کہ قوم جاگ گئی ہے اور اسے آزاد کیا جائے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ فوری انتخابات کا انعقاد نہیں ہوتا تو مجھے فرق نہیں پڑتا، ملک بھی ہمار اورپاک فوج بھی ہماری ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں: عمران خان نے لانگ مارچ ختم کر نے کا حکم جار ی کر دیا 26 نومبر کوراولپنڈی جانے کا حکم
امریکہ اور پاکستان کے تعلاقات کے بارے مٰن انہوں نے کہا کہ رجیم چینج سازش کی وجہ سے امریکا سے تعلقات نہیں توڑ سکتا، امریکا اور پاکستان کے تعلقات ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔