اعظم سواتی کی اہلیہ طاہرہ سواتی کو غیرقانونی تعمیرات پر نوٹس جاری

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے سینئررہنمااورسینیٹر اعظم سواتی کی بیوی طاہرہ سواتی کوفارم میں غیرقانونی تعمیرات کرنے پر نوٹس جاری کیا گی ہے۔
سی ڈی اے نے طاہرہ سواتی کو7 روز کے اند اندر میں آرچرڈ اسکیم میں فارم ہاؤس سے غیرقانونی تعمیرات گرانے کاحتمی نوٹس جاری کر دیا ہے۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ طاہرہ سواتی غیر قانونی طعرہ پرتعمیر کئے گئے بیسمنٹ فوری ختم کرائیں، مراسلہ میں مجموعی طور پر چار غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اگرغیر قانونی گراؤنڈ فلور، دوعدد بیسمنٹ اور گارڈ رومز سات یوم میں ختم نہ کئے گئے اس غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا جائے گا،تین سال سے زائد عرصہ سے سی ڈی اے کی طرف متعدد مرتبہ نوٹسز بھیجے جا چکے ہیں مگر ان پر کوئی عمل نہیں ہوا۔ اعظم سواتی کی اہلیہ طاہرہ سواتی نے بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز کی مسلسل خلاف ورزی کی ہے۔
مراسلہ میں اعظم سواتی کی اہلیہ کوتحریر کیا گیا ہے کہ نقصان ذمہ دار وہ خود ہوں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں