کمان تبدیلی تقریب، جنرل باجوہ اور جنرل عاصم کی یادگار شہدا پر حاضری

اسلام آباد: جی ایچ کیو میں پاک فوج میں کمان تبدیلی کی تقریب کا آغاز ہوگیا ہے،

ریٹائر ہونے والے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر حاضری دی ۔

رئٹائر ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کی کمان آج جنرل عاصم منیر کے حوالے کریں گے۔ تقریب میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر سے بھی نوازا جائے گا ۔

تقریب میں نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر فور اسٹار جنرل کے شولڈر رینکس اور کالر میڈل لگائے ہوئے شریک ہوئے ہیں۔ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان، سینئرحاضرسروس اورریٹائرڈفوجی افسران اوران کی فیملیزکے علاوہ وفاقی سیکرٹریز اور دیگر مہمان بھی شر کت کی ہیں۔
اس موقع پر راولپنڈی میٹرو بس اور موبائل فون سروس بھی بند رہے گی جب کہ سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں