پرویز الٰہی کی مبینہ تیسری اہلیہ کو ایف آئی اے کا بلاوا

لاہور: پنجاب کے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی تیسری اہلیہ سائرہ انور کو ایف آئی اے میں پیش نہ ہونے پر دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایچ پی ٹائمز کے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے طلبی سائرہ انور پیش نہ ہوئیں۔ ان کے وکیل اطہر کیانی نے ایف آئی اے میں سے مزید وقت کا مطالبہ کرلیا۔

ان کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثہ جات اور بینک اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی رقم ہونے کی وجہ سے ان کو وفاقی تحقیقاتی ادارے نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے انہیں 3 جنوری کو طلب کیا تھا، مگران کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سائرہ انوراپنی نجی مصروفیات کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتیں، لہٰذا مزید وقت طلب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں