سابق صدر مسلم لیگ ن اور سینئر پارلیمنٹیرین انتقال کرگئیں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سابق صدراورسینئر پارلیمنٹیرین بیگم نجمہ حمید 78 برس کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

بیگم نجمہ حمید پی ایم ایل این کی راہنما رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی بڑی بہن اور وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی خالہ تھیں۔ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اورراولپنڈی میں پارٹی کی پہچان بنیں ۔وہ مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی صدر بھی رہ چکی تھیں۔

نجمہ حمید دو بار سینٹ آف پاکستان کی رکن بھی رہ چکی تھیں۔ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور ان کی اہلیہ بیگم مرحومہ کلثوم نواز کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں سمجھا جاتا تھا،

مر حومہ کلثوم کی سیاسی جدوجہد کے موقع پر بیگم نجمہ حمید نے ان کا بھرپورساتھ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں