جنرل عاصم منیر آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے پر فائز

اسلام آباد: صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی کی منظوری کے بعد جنرل عاصم منیر آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے پر فائز ہوگئے۔
صدر پاکستان نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد ایوان صدر میں قانونی ماہرین کے ساتھ اجلاس قائم کیا اور آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیراعظم کی طر ف سے بھیجی گی سمری پر سائن کئے۔
سمری کی منظوری کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوگئے۔ اس سمری کی منظو ری کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں