اگرعمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کاکہا تو ایک منٹ تاخیر نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کی حکومت عمران خان کی امانت ہے اگر انہوں نے کہا تو اسمبلی تحلیل کرنے میں ایک منٹ کی تاخیر نہیں ہوگی۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم وضع دار لوگ ہیں، جس کے ساتھ چلنے کی ٹھان لیں اُس کا ساتھ نہیں چھوڑتے، اگرعمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کا کہا تو ایک منٹ دیر نہیں ہوگی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اللہ نے عمران خان کو نئی زندگی دی ہے اور پنڈی جلسے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی سے فیصلہ ہو گیا ہے اورعوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر عمران خان کی لیڈر شپ کا سب سے بڑ اثبوت ہے ۔

یہ بھی پڑ ھیں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ

چوہدری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کے استعفے آتے ہی پی ڈی ایم کا جعلی اتحاد بھی ختم ہو گیا ، جیسے ہی استعفے دیں گے تو شہباز شریف کی حکومت بھی نہیں چل سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں‌: عمران خان دونوں صوبائی اسمبلیاں چاہ نہیں توڑ سکتے، رانا ثنا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں