عمران خان دونوں صوبائی اسمبلیاں چاہ نہیں توڑ سکتے، رانا ثنا

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہزیمت سے بچنے کے لیے اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان در حقیقت ان کی شکست کا اعلا ن ہے۔

عمران خان کے بیان پر بات کر تے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ عمران خان یہ فیصلہ نہیں کرپائے گے، مجھے شک ہے پنجاب کی حد تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکے گا۔

یہ بھی پڑ ھیں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ

انکا مزید کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے نکلنے کا یہ اعلان عمران خان کی شکست ہے، یہ بہت مشکل ہے کہ پنجاب میں ان کے فیصلے کو پزیرائی ملے اور نہ ہی یہ اسمبلیاں‌نہیں‌توڑ سکتے کیونکہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان پنجاب کی تو دور کی بات یہ خیبرپختونخواہ کی اسمبلی بھی نہیں توڑ سکتا، ویسے بھی عدم اعتماد جمع ہقنے کی وجہ سے اسمبلی کا تحلیل ہونا آئینی طور پر ممکن نہیں ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عوام نے لانگ مارچ اور پی ٹی آئی کی سیاست کا بائیکاٹ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

عمران خان دونوں صوبائی اسمبلیاں چاہ نہیں توڑ سکتے، رانا ثنا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں