سابق صدرآصف زرداری اور خالد مقبول کی ملاقات، بلدیاتی انتخابات پربات چیت

کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف زرداری اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی اور کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر گہری بات چیت ہوئی۔

ایچ پی ٹائمز کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں‌ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی بات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر امین الحق، صادق افتخار، ڈاکٹر عاصم اور سینیٹر سلیم مانڈی والا بھی شاملِ گفتگو تھے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ قومی حکومت میں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومتی معاملات میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں