ذہنی اور جسمانی مفلوج لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم رائیونڈ سے گرفتار

لاہور: لاہورکےعلاقہ رائیونڈ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 18سالہذہنی طرو پر مفلوج لڑ کی سے زیادتی کرنے کی کوشش کر نے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ریاض نامی ملزم لڑکی کو زیادتی کے لیے قریبی کھیتوں میں لے گیا تھا محلے داروں کے شور پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او رائیونڈ فاروق اعظم کے مطابق ملزم ریاض کے خلاف جنسی ہراسمنٹ کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم ریاض کو مزید تحقیقات کے لیے جینڈر کرائم سیل کے حوالے کیا گیا ہے۔

ایس پی صدرنے بیان دیا تھا کہ خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث افراد کسی رعایت کےحقدار نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں