ن لیگ کا پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلیے آخری حد تک جانے کا اعلان

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے لئے آخری حد تک جانے کا عندیہ دے دیا۔

چیئرمین پاکستان تحر یک انصاف عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر مسلم لیگ ن کا ماڈل ٹاؤن میں ہنگامی مشاورتی اجلاس ہوا۔ عمران خان کے سیاسی اعلانکر نے پرمقابلہ کرنے کے لیے لیگی ارکان اہم فیصلے لینے پر مجبور ہوگئے۔

پی ایم ایل این پنجاب صوبائی پارلیمانی ایڈوائزری گروپ نے حمزہ شہباز کی موجودگی میں 2 گھنٹوں سے زائد مشاورت کی اور عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے جیسے منصوبے کو روکنے کے لئے پنجاب میں گورنر راج غورکر نے لگے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے آخر ی حد تک جائے گئے اورساتھ ہی ساتھ سپریم کورٹ میں دائر مسلم لیگ ن کی پٹیشن کو سننے کی اپیل بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور گورنر کی طرف سے وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے سمیت مختلف آپشنز سامنے آ رہی ہیں، تحریک انصاف کے اپنے لوگ بھی اسمبلی نہ ٹوٹنے کے حق میں ہیں اور ہم سے مسلسل رابطوں میں ہیں۔

لیگی ترجمان عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان مایوسی کی وجہ سے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمہر گز نہیں‌ہو نے دے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں