وزیر داخلہ کا بیان کالعدم ٹی ٹی پی کو میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں‌

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کو مذاکرات کے لئے میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں‌، جس کی پہلی شرط حکومت نے یہ رکھی ہے کہ ٹی ٹی پی ہتھیار ڈالیں اور خود کو قانون کے تابع کریں۔

رانا ثنااللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہماری ریاست انسداد دہشت گردی کیخلاف کوششیں کر رہی ہے اور بہت تیز کر رہی ہے ،ہماری مجبوری ہے کہ ہم انہیں پبلک نہیں کر سکتے لیکن یہ نہ سمجھا جائے کہ کچھ ہو نہیں رہا .

وزیرداخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہم نے زیرو ٹالرنس کے عزم کیا ہے، دہشت گردی سے بچنے کےلیے پیشگی اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جس طرح افغانستان میں طالبان کی حکومت ایک حقیقت ہے، اسی طرح ہم بھی ٹی ٹی پی کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں‌.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں