عام انتخابات کا وقت ایک سال سے بھی بڑ ھ سکتا ہے، فضل الرحمان

کراچی: صدرپی ڈی ایم اور جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ معاشی صورتحال کے باعث آئین کے مطابق اسمبلی کی مدت میں توسیع کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے اور انتخابات ایک سال آگے بھی جاسکتے ہیں۔

کراچی میں جے یو پی کے سربراہ مولانا شاہ اویس نورانی کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے خوصی بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ایجنڈا پورا نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہااسمبلیاں توڑنے کی بھڑکیں بہت سن رہے ہیں ایسا کچھ نہیں ہوگا، جتنی بھڑکیں عماران خان نے ماری ہیں کیا ان پر کوئی عمل ہورہا ہے؟۔

پی ڈی ایم کے صدر نے کہا کہ چور چور کا شور مچانے والا بیانیہ فیل ہوچکا ہے، ملک کی وحدت کو تار تار نہین ہونے دٰیں‌ گئے ، 75 سا ل کی تاریخ میں پہلی بار دفاعی ادروں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی۔ اختلاف سب کا حق ہے لیکن سازش کا حق کسی کو نہیں دیں گئے۔ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے.

فضل الرحمان نے کہا کہ آئین پاکستان ایک مقدس دستاویز ہے جس کی پسداری اولین فرض ہے ، آئینِ پاکستان کا بنیادی ڈھانچہ 4 باتوں اسلام، جمہوریت، وفاقی نظام پرمشتمل ہے.

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ بھٹو کے دور حکومت میں آئین پاس کیا گیا، جس کا ٹائٹل آج بھی متفقہ آئیں‌کے نام سے موجود ہے.

فضل الرحمان نے واضح کیا صدارتی نظام سمیت عمران خان کا کوئی بھی غیر جمہوری منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں