کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ کی طرف سے جبری شادیوں اور مذہب کی تبدیلی سے متعلق قانون سازی پرتعریف کی .
ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ و چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر بات کر تے ہوئے کیا.
Spoke to @MuradAliShahPPP who told me he is constituting a committee to creat consensus amongst political parties to legislate on the issue of forced marriages. Sindh already leads the way with anti/child marriages legislation. I’m hopeful these efforts will also be successful.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 9, 2022
وزیراعلی سندھ نے جبری شادیوں سے متعلق قانون سازی پر بلاول بھٹو زرداری کو سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے کی کمیٹی کے قیام سے آگاہی دی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ پہلے ہی کم عمری میں شادی کے خلاف قانون سازی کے حوالے سے برتری رکھتا ہے اور میں امید کر تا ہوںکہ جبری شادیوں سے متعلق قانون سازی سے متعلق ہر کوشش کامیاب ہوں گی۔