اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاک فوج کی نئی قیادت کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ مین کہا کہا اُمید کر تے ہیں کہ عوام اور ریاست کے درمیان گزشتہ 8 ماہ میں جنم لینے والے اعتماد کے فقدان کے خاتمے کے لئے بھرپور کام کر یںگی ۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ٹویٹ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف کے منصب سنبھالنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل سیّد عاصم منیر کو مبارکباد پیش کی۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ریاست کی قوت عوام ہی سے کشید کی جاتی ہے۔
عمران خان نے فوج کے متعلق قائداعظم کا فرمان بھی یاد کروایا قائداعظم نے فوج سے کہا تھا کہ ’ یہ نہ بھولیے کہ آپ لوگ جو مسلح افواج میں ہیں، عوام کے خادم ہیں۔