World Bank Funds: Court stops Sindh government from awarding more contracts

ورلڈ بینک فنڈز: عدالت نے سندھ حکومت کو مزید ٹھیکے دینے سے روک دیا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ‌ نے کراچی کے انفراسٹرکیچر کے لئے ورلڈ‌بنک کے 3 ارب سے زائد کے فنڈز کے استعمال سے متلعق درخواست پر حکومت ِ سندھ کو مزید ٹھیکے دینےسے روک دیا .

ہائی کورٹ میں کراچی کے انفراسٹرکیچر کے لئے ورلڈ بنک اور حکومت سندھ کی جانب سے 3 ارب سے زائد کے فنڈز کے استعمال سے متلعق سماعت ہوئی.
درخواست گذار کے وکیل ضیاء مخدوم نے موقف دیا ہے کہ کراچی کے منصوبے کے لئے 3 ارب 60 کروڑر کے فنڈز کی منظوری کے بعد منصوبے جاری ہیں‌. یہ منصوبہ کامپیٹیٹو اینڈ لائیو ایبل سٹی آف کراچی (کلک) کے نام سے جاری ہے۔ قوائد کے مطابق اس منصوبے کے لئے ایک بھی اشتہار نہیں‌دیا گیا .
درخواست گزار کے مطابق فریقین یہ کام ایمر جنیسی کی آر میں‌کر رہے ہیں ، مگر ضرورت اس بات کی ہے اس منصوبے کے لئے اشہتار کی اشد ضرروت ہے .
اس سماعت پرعدالت نے اپنا مو قف دیا ہے کہ جن منصوبوں کے پہلے ٹھیکے جاری ہو ئے ہیں‌ ان کا بھی جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ ہر ٹینڈر کی لاگت کے ساتھ ساتھ کام کی نوعیت کی تفصیلات بھی عدالت کے سامنے رکھی جائیں مگر عدالت کے اس بیان پر کے ایم سی کے وکیل کا کہنا ہے کہ اتنی تفصیلات کے لئے وقت دیا جائے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں