Puma Smart Watches

Puma Smart Watches

Puma Smart Watches

پوما کا شمار دینا کے مہنگے ترین برینڈز میں ہوتا ہے کبھی شوز تو کبھی نئی شرٹس اور بہت کچھ جو فیشن اور گلیمر کی دنیا سے تعلق رکھنے والوں کے لئے خوشی کی نوید لے کر آتا ہے۔ اس سال پوما نے سمارٹ واچ لانچ کر دی جو برگر فیملی سے تعلق رکھنے والوں کے لئے ایک اہم خبر ہے۔ نیو یارک کی ایمپائیر سٹیٹ بلڈنگ میں ہونے والی ایک تقریب میں کیا۔ سمارٹ واچز تو بہت سی ہیں مگر اس واچ میں ایسی کیا بات ہے جو کسی اور میں کہاں تو آیئے ایک نظر ڈالتے ہیں۔

پوما سمارٹ واچ آگی

اس سمارٹ واچ میں گوگل وئیر اوالیس انسٹال ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کو جی پی ایس، ادائیگی کے لئے این ایف سی اور صارفین کی کھیلوں کی سرگرمیوں کا خاص خیال رکھنے کے لئے PUMATRACایپ سے سجایا گیا ہے۔یہ واچ ستمبر میں بر لن میں ہونے والی ایک تقریب میں منظر عام پر آئی تھی اور آج مارکیٹ میں دستیاب ہے۔پوما کی اس واٹر پروف واچ میں 1-19انچ ایمولیڈ سکرین، سنیپ ڈریگن وئیر 3100پروسیسر، ہارٹ مانیٹر، گوگل اسٹنٹ، میوزک کا فیچر اور سپورٹس مین کے لئے بہت سے فیچر ز ہیں جو آپ کی زندگی کو اور مزیدار بنادیں گئے۔اس سمارٹ فون کی بیٹری کی زندگی ایک دن کی ہے۔ واٹر پووف ہونے کی وجہ سے یہ واچ تیراکی کے شوقین لوگوں کے لئے بھی بہترین ہے۔ سوشل میڈیا کے اس دور میں یہ واچ فیس بُک اور انسٹاگرام جیسے فیچرز بھی اپنے اندر سمائے ہوئے ہے۔ کچھ سال پہلے ایک بہت بڑی سمارٹ فونز بنانے والی کمپنی ایپل نے سمارٹ واچ لانچ کی تھی اب دیکھنا یہ ہے کہ پوما کی یہ سمارٹ واچ کتنی کامیابیاں سمٹ سکتی ہے۔ اس کی پاکستانی قیمت تقربیا 47876 روپے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں