شادی کیلئے لڑکیوں کو دباؤ کا شکار نہ کر یں‌ ، حنا الطاف

ایچ پی ٹائمز (کلچرڈیسک) : اداکارہ حنا الطاف کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں عمربڑھ جائے تو شادی نہیں ہوتی مگر ہر کسی کو 18 اور 19 سال کی لڑکی سے شادی کر ہوتی ہے.

اداکار اور میزبان آغا علی کے ساتھ دو سال قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حنا الطاف ایک نئے اور منفرد کہانی والے ڈرامے ’اگر‘ میں نظر آرہی ہیں‌۔

اس ڈرامے کی کہا نی میں‌عام گھرؤں میں رہنے والی لڑکیوں کے ساتھ شادی کی وجہ سے پیش آنے والے واقعات ایک بہترین طر یقے سے دکھایا گیا ہے ۔

حنا الطاف کا مزید کہنا ہے کہ’ہمارے یہاں جب لڑکی 22، 23 سال کی عمر کی ہوتی ہے تو ہم کہنا شروع کر دیتے ہیں کہ اس کی عمر بڑھتی ہے تو ہم کہتے ہیں‌ اس کی جلدی جلدی شادی کر دو‘۔

اداکارہ حنا الطاف نے کہا کہ والدین بیٹیوں کی شادی کو لے کر فکر مند رہتے ہیں‌ مگر یہ لڑکیوں کا حق ہے کہ انہیں کب شادی کرنی ہے اور کس سے کرنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں