بھارتی سینئر اداکار وکرم گوکھلے انتقال کر گئے

بھار تی سینئر اداکار وکرم گوکھلے طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

وکرم گزشتہ کئی دنوں سے بھارت کے شہر پونے کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے حالت بگڑنے کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

وکرم گوکھلے کی اہلیہ نے کچھ دن ایک بیان میں بتایا تھا کہ وہ وینٹی لیٹر پر ہیں قومے میں جاچکے ہیں ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں