اسماعیل تارا بھی اس دُنیا سے چل بسے

پاکستان کے سینیئرمزاحیہ اداکار اسماعیل تارا 73 برس کی عمردُنیا سے رُخصت ہو گئے .

اسماعیل تارا گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ دن سے کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

انہیں وینٹی لیٹر پر انہیں جمعرات کو منتقل کیا گیا تھا پھر حالت نہ سنبھلکی وجہ سے وہ اپنے خالق حقیقی کو جاملے۔
مرحوم کے خاندان میں بیوہ ایک بیٹی اور 4 بیٹے ہیں، اسماعیل تارا کے صاحبزادے شیراز تارا کہا ہے نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ شہید ملت روڈ پر میمن پہاڑی والی مسجد میں اداکی جائے گی۔
اسماعیل تارا 1949 کو لاہور میں پیدا ہوئے اورانہوں‌ نے 1964 میں فنکارانہ سفر شروع کیا۔
80 کی دہائی میں طنز و مزاح کے مشہور ڈرامے ففٹی ففٹی نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
اسماعیل تارا کو فلمی دُنیا میں اپمے جوہر دکھا نے پر 4 ر نگار ایواڈ ملا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں