شاہ رخ خان کی آنے والی نئی فلم ’پٹھان‘ نے ریلیز ہونے سے قبل ہی 270 کروڑ کمالئے

ایچ پی ٹائمز (کلچر ڈیسک) : شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’’پٹھان‘‘ تمام تر تنازعات کے باوجود 270 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے۔

یہ فلم 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی اور اس فلم میں کنگ خان کی 4 سال بعد بڑے پردے پر واپسی ہوگی۔

پٹھان کا بجٹ پاکستانی کرنسی میں 680 کروڑ روپے بنتے ہیں ۔

اس کے فلم کے اہم رائٹس ریلیز سے پہلے ہی 100 کروڑ روپے کے لگ بھگ فروخت ہو چکے ہیں اور پاکستانی روپے میں‌ یہ رقم 270 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

اس فلم کے او ٹی ٹی رائٹس ایمیزون پرائم نے خرید لئے ہیں اور یہ فلم مارچ 2023 کے آخر یا اپریل کے شروع میں او ٹی ٹی کے پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں