گلوکار علی ظفر نے خواجہ سراؤں‌کو بھی لکس سٹائل ایواڈ دینے کا مطالبہ کر دیا

لاہور (کلچر نیوز) : معروف گلوکارعلی ظفر نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خواجہ سراؤں کو بھی ایوارڈ سے نوازیں۔

لکس اسٹائل ایوارڈز میں سال 2022 کے بہترین گلوکار کا ایوارڈ حاصل کرنے والے گلوکار علی ظفر نے ایوارڈ وصول کیا اور ساتھ ہی انہوں نے خواجہ سراؤں کیلئے بھی آواز اٹھائی۔

اس موقع پران کا مزید کہنا تھا کہ ہم اداکاروں کو تو شہرت ملتی رہتی ہے مگر خواجہ سراؤں کو قبول کرنا بے حد ضروری ہے، میں چاہتا ہوں کہ انہیں بھی اعزازسے نواز کے عزت دی جائے۔

واضع رہے کہ پاکستانی اداکاروں اور فنکاروں کے اعزاز میں لکس اسٹائل ایوارڈز کی 21 ویں رنگا رنگ تقر یب لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں شوبزفنکاروں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں