لاہور (کلچر ڈیسک) : گلوکار سجاد حیدر کا نیا گانا “جوگیا ” موسیقی کے سے پیار کر نے والوں کے دلوں میںگھر گیا .
گلوکار اور سونگ رائیٹر سجاد حیدرکا نیا گانا “جوگیا” لوگوں کے دلوںمیں گھر کرگیا جس کی شہرت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے.
یادرہے کہ سجاد حیدر گلوکارہ حمیرا ارشد کے بھائی ہیں. سجادحیدر نے گلوکاری کت ساتھ ساتھ بہت سے مشہور گانے بھی لکھے ہیں جن میں ورلڈ کپ کے موقع پر ریلیز ہونے والا مشہور ترانہ “تم ہو سپر سے اوپر ” لکھا بھی ہے اور گایا بھی ہے اس ترانے میںملک کے مشہور گلوکار جن میںفریحہ پرویز ، حمیرا ارشد ، عارف لاہار جیسے بڑے نام شامل ہیں.
“جوگیا” گانے کی مقبولیت کے بارے میں سجاد حیدر کا کہنا ہے کہ یہ سب میری ماں کی دُعا ہے اس کے ساتھ ساتھ اپنے فینز کا بھی بہت شکرگزار ہوں جن کو یہ گان پسند آیا ہے .