ابھیشیک اور کرشمہ کپورکی منگنی ختم ہونے کی وجہ 22 سال بعد منظر عام پر آگئی

بھارتی فلمسازسنیل درشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کہ بالی ووڈ سپر اسٹارز ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کے درمیان 2002میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم “ہاں میں نے بھی پیار کیاہے”کے بعد ان کی منگنی ٹوٹ گئی تھی ۔
ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی منگنی ٹوٹنے کی کوئی خبر منظر عام پر نہیں آئی لیکن 22 سال بعد سنیل درشن نے دونوں کے درمیان علیحدگی کا راز کھل کے بتا دیا۔
سنیل درشن نے ایک بھارتی نجی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دو دہائی قبل ابھیشک اور کرشمہ کے درمیان منگنی ہوئی تھی جس میں وہ خود بھی شریک ہوئے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا دونوں کا تعلق اتنا زیادہ تھا کہ فلم کی ریلیز سے قبل ابھیشک اور کرشمہ شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے۔
سنیلنے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ فلم ‘ہاں میں نے بھی پیار کیاہے’کے سیٹ پر دونوں کے درمیان اکثر باتوں پر ہونے والی لڑائی کافی بڑھ جاتی اور یوں محسوس ہو تا تھا کہ فلم کی ریلیز کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں