ہندوستان میں فلم ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ کی نمائش روک دی گئی

ایچ پی ٹائمز (کلچر ڈیسک) : ہندوستان کے تمام سنیما گھروں میں پاکستان کی نئی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ کی ریلیز روک دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زی اسٹوڈیوز نے 30 دسمبر کودی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز کی تیاریاں مکمل کی تھیں .
زی اسٹوڈیوز نے پہلے سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کے دفتر سے کلیئرنس حاصل کی تھی مگر اسی ہفتے سنٹرل بورڈ نے فلم کی ریلیز سے روک دیا۔

واضع رہے کہ بھارتی مداح ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں