FIFA World Cup: 7 European teams refuse to wear LGBT armbands

فیفا ورلڈ کپ؛7یورپی ٹیمیں ایل جی بی ٹی آرم بینڈ پہننے سے انکاری

دوہا: قطر میں ہونےوالے فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں شامل انگلینڈ اور جرمنی سمیت 7 یورپی ٹیموں نے ایل جی بی ٹی کی حمایت میں آرم بینڈ پہننے سے کیا انکار.

ورلڈ کپ میں شامل ہونے والی ٹیموں کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ فیفا کی طرف لاگو قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی واضح ہدایات موجود ہے، ان قوانین پر عمل کرتے ہوئے میچ کے دوران بازو پر قوس قزاح پر مبنی پٹی نہیں پہنیں گے۔
ایک بیان کہا گیا ہے کہ اس ٹوورنامنٹ کے دوران فیفا کے متعارف کردہ رولز کی پابندی سب پر لازم ہے، خلاف ورزی کی صورت میں یلو کارڈ تصور کیاجائے گا اور مزید یلو کارڈ ملنے کی صورت میں کوئی بھی کھلاڑی مزید کھیل کا حصہ نہیں‌بن پائے گا.
یاد رہے کے قطر اور فیفا کی طرف سےفٹبال ورلڈ کپ کے دوران وضع کردہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو سخت سزا بھی دی جا سکتی ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں