ابرار احمد ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے

ایچ پی ٹائمز (سپورٹس ڈیسک) ‌:‌ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر ابرار احمد نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

انہوں نے ملتان ٹیسٹ سے ڈیبیو کیا ہے اور وہ ٹیسٹ ڈیبیو سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے ہیں۔

ملتان ٹیسٹ میں ابرار احمد نے اب تک10 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ اس سے قبل یہ اعزاز عبدالرحمن نے ڈیبیو پر 8 وکٹیں حاصل کر کے اپنے نام کیا تھا۔

فاسٹ بولر محمد زاہد ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹ لینےکا اعزاز رکھنے والے پاکستانی ہیں جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں 11 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں