ایچ پی ٹائمز (سپورٹس ڈیسک) : عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ 130 سے کم اسٹرائیک ریٹ والے کھلاڑی انتخاب میں زیرغور نہیں آئیں گے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمیں نئے اور جاندار کھلاڑیوں کے مستقبل کو بھی دیکھنا ہوگا، پاکستان میں پچز میں تبدیلی وقت کی بہت بڑی ضرورت ہے، اگر وہ تبدیل نہ ہوئی تو انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی پچز پر کیا کریں گے۔