ارجنٹائن کیخلاف زخمی ہونیوالے سعودی فٹبالر کا جبڑا، چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں

دوحا: فیفا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹائن کے خلاف زخمی ہونے والے سعودی فٹبالر یاسر الشھرانی کو وطن واپس راونہ کر دیا۔

سعودی رپورٹس کے مطابق گرین فالکنز کے ٹوئٹر سے ایک بیان جاری کیا گی ہے کہ فٹبالر یاسر الشھرانی کو حمد میڈیکل سٹی سے ریاض کے نیشنل گارڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی سرجری کی گئی۔


یاسرالشھرانی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں خیریت سے ہوں ، آپ کی دعائیں میرے لیے بڑا سرمایہ ہیں سعودی عوام کو ارجنٹائن
سے فتح مبارک ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں