کراچی: چین کے باہمی تعاون سے کراچی میں 35 طلبا و طالبات نے یوینورسٹی کے بعد ای کامرس کمپنیاں کھولی ہیں اور وہ اب ان کے مالک بن چکے ہیں۔
اس عرصے میں کرا چی میں نوجوانوں میں ای کامرس کی صلاحیت پیدا کر نے کے لئے مختلف کورسز کراوئے گئے ہنان کیمیکل اینڈ ووکیشنل ٹیکنیکل کالج کی مدد سے پہلا کورس داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ہو ا جس کے نیتجے میں35 طلباء نے اپنی ای کامرس کمپیناںکھولیں اور اب وہ ان کمپینوںکے ماکل بن گئےہیں.
اس کورس میںنوجوانوںکو چینی زبان میں مہارت کے ساتھ ساتھ ان کو چائنا کی مارکیٹ میں رسائی حاصل کر نے کے طر یقہ کار بھی بتائے گئے ہیں.
داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اورلانژو یونیورسٹی کے درمیان ایم او یو پر دستط بھی کئے گئے ہیں. داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کہا یہ ایم او یو نوجوانوں کی بے روزگاری کا خاتمہ اور ان کے لیے بیرون ملک میں روزگار کے مزید مواقع مہیا کر نے میںاہم کر دار ادا کرئے گا .
داؤد یونیورسٹی کے طالب علم محمود نے کہا 3 ماہ کے چائنیز پروگرام سے سرٹیفکیٹ کر کے اب اپنی آن لائن کمپنی کا مالک ہوں اور جلد ہی اپنے نیٹورک کو بڑھاؤں گا اور پاکستان کی خد مت کر ؤں کا .