دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی اسکوپ کی تعمیر شروع

دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی اسکوپ اسکوائر کلومیٹر ایرے (ایس کے اے) نامی کی تعمیر کا آغازہوگیا ہے۔

ایچ پی ٹائمزکے مطابق ابتدائی مرحلے میں 2.07 ارب ڈالرز کی لاگت سے بننے والی یہ ٹیلی اسکوپ 197 ڈشز اور 1 لاکھ 31 ہزار 72 اینٹینا پر مشتمل ہے جو جنوبی افریقا اور آسٹریلیا بھر میں پھیلی ہوں گی، مگر اس کا ہیڈکوارٹر برطانیہ قائم ہوگا۔

یہ ٹیلی اسکوپ سائنسی مقاصد پر کام کے دوران مدد گار ثابت ہوگی ۔ ان مقاصد میں
1:غیر ارضی مخلوق کی تلاش،
2:آئنسٹائن کی تھیوری آف جنرل ریلیٹیویٹی کی آزمائش
3: ابتدائی کائنات کی ارتقاء کے متعلق چھان بین شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں